❓دور فتن میں ہمارا رد عمل!

 🤝  اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ *🍂🌼  

❓دور فتن میں ہمارا رد عمل!

🌴 سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تمہارا اس زمانے میں کیا حال ہو گا‘‘ یا فرمایا ’’عنقریب ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ لوگوں کو خوب چھان لیا جائے گا (اہل ایمان اور اچھے آدمی اٹھا لیے جائیں گے) اور جہان پورا باقی رہ جائے گا (بےدین اور رذیل لوگ باقی رہ جائیں گے) جن کے عہد و مواعید میں بے وفائی اور امانتوں میں خیانت ہو گی اور ان میں اس طرح سے اختلاف ہو جائے گا‘‘ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسری کے اندر ڈال کر دکھایا۔صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! تو ہم کیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا اپنے گھر کو لازم پکڑنا،اپنی زبان کا مالک بن جانا (خاموش رہنا) اور نیکی پر عمل کرنا اور برائی سے بچنا اور اپنی ذات کو فکر کرنا اور عام لوگوں کی فکر چھوڑ دینا۔‘‘

📗سنن ابو داؤد 4342,4343

ہمارا رد عمل

Previous Post Next Post